عمان میں ایران امریکا مذاکرات کا تیسرا دور ختم مکمل ہوا تاہم دونوں ممالک کے درمیان سنگین اختلافات تاحال برقرار ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دور میں تکنیکی بات چیت شامل تھی۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی۔
رپورٹ کے مطابق حتمی فیصلے تک جوہری مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے آگے بڑھنے کے لیے سنجیدہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ بعض سنگین اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تیزی سے پیشرفت کر سکتے ہیں۔
امریکا سے جوہری مذاکرات سے قبل ایران کا بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز رہے۔ مذاکرات میں یہ طے پایا کہ جلد ہی یورپ میں دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس نے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔ عمانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چوتھے مرحلے کی بات چیت دو مئی کو ہوگی۔
جوہری پروگرام تنازع، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے۔