کراچی میں شدید گرمی اور حبس، درجہ حرارت آج گرمی 43 ڈگری تک محسوس کی جائے گی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں سورج نے آج پھر اپنے تیور دکھا دیے ہیں، دن کے وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم نہایت گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ گرمی کی شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس وقت شہر کا مطلع صاف اور موسم گرم ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم، گرمی کی شدت شہریوں کو 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت مزید بڑھ گئی ہے۔

کراچی: شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن

شہریوں کو سخت گرمی اور حبس کے پیش نظر محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts