ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا

0 minutes, 0 seconds Read

مودی سرکار کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے، بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پرکام کرے تو کم ازکم 20 سال چاہیئے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینی والی مودی سرکار اپنے لوگوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہندو پنڈت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اسے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

ہندو پنڈت سے صحیح معنوں میں پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت کا کا کہنا ہے کہ ہم نے پتہ کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا حل بھارت کے پاس ہے، پتہ چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند، پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارت کی آبی دہشتگردی: پاکستان کا پانی روکنے کیلئے تین مرحلوں کی سازش بے نقاب

آبی دہشتگردی کا آغاز، بھارت نے بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

ہندو پنڈت کے مطابق اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہیئے، مودی ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

ہندو پنڈت کہتا ہے کہ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی تو (ناکامی) ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام باد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔

بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا۔

Similar Posts