آئی پی ایل میں امپائرز ایک میچ میں کتنا کماتے ہیں؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں شمار ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اپنے بے تحاشہ سرمائے اور بڑی بڑی کرکٹ شخصیات کی شمولیت کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر کرکٹرز کی تنخواہیں اور معاہدے زیرِ بحث آتے رہتے ہیں، مگر امپائرز کی میچ فیس کے بارے میں کم ہی بات ہوتی ہے، جس کے باعث بہت سے شائقین کو اس حوالے سے معلومات نہیں ہوتیں۔

حال ہی میں ”انڈیا ٹوڈے“ کی ایک رپورٹ میں آئی پی ایل میں امپائرز کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 سیزن میں آن فیلڈ امپائرز کو ہر میچ کے بدلے 3 لاکھ بھارتی روپے دیے جا رہے ہیں جبکہ چوتھے امپائر کی میچ فیس 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سیزن میں میچ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں اور متبادل پلیئرز کو بھی فی میچ 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے دیے جا رہے ہیں، جو ان کے فرنچائز معاہدے کی تنخواہ کے علاوہ ہے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل 2025 کا فائنل 25 مئی کو کلکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts