پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، واہگہ بارڈر سے 236 پاکستانی واپس آئے اور 115بھارتی شہری واپس لوٹ گئے
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ممالک کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات کے بغیر اٹھائے گئے اقدامات سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دونوں حکومتوں کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد واہگہ بارڈر سے 236 پاکستانی واپس آئے اور 115بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔
بھارتی حکومت کی خودساختہ دہشتگردی کے واقعے نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے قریب کردیا ہے، وہیں دونوں ممالک کے عوام کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔
انڈیا سے آج 236 پاکستانی واپس پہنچے پاکستان سے 115 بھارتی شہری واپس اپنے ملک لوٹ گئے دونوں ممالک کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان بھارت کے عوام میں میل جول بڑھنے لگتا ہے تو اس طرح کے خودساختہ واقعات حالات کشیدہ کر دیتے ہیں۔۔