پیٹ کی چربی ختم کرنے کا سب سے مؤثر جادوئی مشروب

0 minutes, 0 seconds Read

آج کل پیٹ کی چربی ہر دوسرے شخص کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے اور اس سے نجات کے لیے نت نئے طریقے سامنے آتے رہتے ہیں۔

اگرچہ جسم میں چربی ایک قیمتی ذخیرہ ہے جو کئی ضروری افعال سرانجام دیتی ہے، جیسے کہ وٹامنز کو ذخیرہ کرنا اور جسم کو گرم رکھنا، لیکن کچھ قسم کی چربی خاص طور پر ویسرل فیٹ (پیٹ کی چربی) صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

صبح نو بجے سے پہلے یہ ایک کام کریں اور کئی بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

یہ چربی پیٹ کے اندر اہم اعضاء جیسے کہ معدہ، جگر، اور آنتوں کے ارد گرد پائی جاتی ہے اور اس کا زیادہ ہونا قلبی امراض اور دیگر بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین غذائیت اور سائنسی تحقیقات کے مطابق، ایک مشروب جو پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے وہ کافی ہے۔

نہ مہنگی کریمیں، نہ پیچیدہ علاج ،صرف ایک کپ چائے سے خوبصورتی میں نکھار

ایک حالیہ تحقیق میں 45,000 سے زائد افراد پر یہ تجربہ کیا گیا کہ جو لوگ روزانہ اوسطاً 1.7 کپ کافی پیتے تھے، ان میں پیٹ کی چربی (ویسرل فیٹ) کی سطح ان لوگوں کے مقابلے میں کم تھی جو کافی نہیں پیتے تھے۔

یہ تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ کافی نہ صرف توانائی دینے والا مشروب ہے بلکہ یہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

کیفین اور میٹابولزم: چربی کے جلنے کی رفتار

ماہر غذائیت میگن برڈ کے مطابق، کافی میں موجود کیفین میٹابولزم کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مختلف مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کافی پینے کے بعد میٹابولک ریٹ تین گھنٹے تک 5فیصد سے 20فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جس سے جسم کی توانائی کے استعمال میں اضافہ ہوتا ہے اور چربی جلنے کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس اور پیٹ کی چربی

کافی کے اہم فوائد میں ایک اس کا اینٹی آکسیڈنٹ مواد بھی شامل ہے۔ ہر کپ کافی میں 200 سے 550 ملی گرام تک اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو سبز چائے سے بھی زیادہ ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

2024 کے ایک مطالعے سے یہ معلوم ہوا کہ زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس کا استعمال ویسرل چربی کی کمی سے منسلک ہو سکتا ہے۔

پروفیسر بیتھ کونلن کے مطابق، کافی میں پائے جانے والے کلوروجینک ایسڈ اور کیفسٹول جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کلوروجینک ایسڈ پیٹ کی چربی، جسمانی وزن، اور کمر کے اطراف کی چربی کو کم کر سکتا ہے۔

کیفین اور بھوک پر اثرات

کافی میں موجود کیفین نہ صرف میٹابولزم کو بڑھاتی ہے بلکہ یہ بھوک کی سطح کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ کیفین آپ کے اعصابی نظام کو متحرک کرتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ کم کھانا کھاتے ہیں اور کیلوریز کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جو وقت کے ساتھ پیٹ کی چربی میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

تاہم، کافی پینے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کھانے کی جگہ صرف کافی پی کر بیٹھ جائیں، بلکہ اس کا مقصد صرف کیلوریز کو کم کرنا ہوتا ہے۔

کافی پینے کے صحت مند طریقے

میگن برڈ کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ اپنی کافی میں بہت زیادہ چینی اور چکنائی شامل کر رہے ہیں تو یہ اس کے صحت کے فوائد کو کم کر سکتا ہے۔“

بہتر نتائج کے لیے آپ کو بلیک کافی پینے کی کوشش کرنی چاہیے، لیکن اگر آپ مٹھاس چاہتے ہیں تو آپ دودھ یا دودھ کے متبادل جیسے بادام کے دودھ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کی کافی میں ذائقہ تو ڈالے گا، لیکن اضافی چینی کی مقدار کم ہو گی۔

پروفیسر کونلن کے مطابق، کافی پینے کا بہترین وقت دن کے آغاز میں ہوتا ہے تاکہ اس سے آپ کی نیند میں خلل نہ پڑے۔

کافی نہ صرف ایک لذت بخش مشروب ہے بلکہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں ایک طاقتور معاون بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ کیفین کے میٹابولک فوائد، اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی اور بھوک کو کم کرنے کی صلاحیت سب مل کر اس کو ایک اہم ہتھیار بنا دیتی ہیں۔

اگر آپ کافی کو مناسب طریقے سے استعمال کریں اور اس میں کم چینی اور چکنائی شامل کریں تو یہ آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Similar Posts