بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں کراچی کا ایک معذور نوجوان علاج کے لئے بھارت گیا، مگر بھارتی حکام نے اسے علاج کے بغیر واپس بھیج دیا۔ نوجوان گزشتہ ماہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل تھا۔
بھارتی حکام نے نہ صرف مریض کو علاج سے محروم کر دیا بلکہ اس کی والدہ کو بھی بھارت میں روک لیا جس کی وجہ سے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نوجوان پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوکر معذورہوگیا تھا اور گزشتہ ماہ سے دہلی کے اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
پاک بھارت کشیدگی: آج مزید کتنے پاکستانی واپس آئے اور کتنے بھارتی واپس گئے؟
بھارت کی یہ کارروائی انسانیت کے خلاف ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے نفرت کی آگ میں انسانیت اور اخلاقیات کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے۔
پاکستان نے اس اقدام پر شدید مذمت کی ہے اور عالمی سطح پر اس معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔