کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025ء کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پیر 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات جمعرات 29 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔

امتحانات دو شفٹوں میں منعقد ہوں گے۔ صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لیے جائیں گے۔اعلیٰ تعلیمی بورڈ نے تمام طلبہ کو وقت کی پابندی اور امتحانی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Similar Posts