بھارت سے پاکستانی سفارت کار اورعملے کا ایک گروپ کچھ دیر بعد وطن واپس پہنچے گا جبکہ 30 افراد پرمشتمل پہلا گروپ اٹاری پہنچ گیا۔
پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کا ایک گروپ آج پاکستان واپس پہنچے گا، اس گروپ میں 30 افراد شامل ہیں، جن میں سفارت کار اور سفارتی عملہ شامل ہیں، یہ گروپ اٹاری پہنچ چکا ہے اور آج باضابطہ طور پر وطن واپس پہنچے گا۔
پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 کر دیا ہے اور یہ سفارت کار اور سفارتی عملہ اب مستقل طور پر واپس آ رہا ہے، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی واپس آئیں گے۔