کراچی میں پولیس مقابلے کی زد میں آکر معذور ہونے والا نوجوان آیان بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گیا، علاج کی غرض سے بھارت گیا لیکن بے شرم مودی سرکار نے نوجوان کو اس کی ماں سے ہی جدا کردیا، بھارت میں موجود ماں اور کراچی میں موجود بچہ ایک دوسرے سے ملنے کو ترس رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 27 مارچ کو علاج کی غرض سے معذور آیان اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھارت گیا جہاں دہلی میں آیان کا علاج جاری تھا کے اچانک پاک بھارت حلات کشیدہ ہوئے تو بھارت کی مودی سرکار نے ظلم کی انتہا کردی 48 گھنٹے میں آیان اور اس کے اہل خانہ کو بھارت سے نکلنے کا کہا اورآیان کی ماں جو کہ بھارتی شہریت کی حامل تھی انہیں پاکستان آنے سے روک دیا۔
بھارت نے کم سن پاکستانی بچے نکال دیئے، ماں وہیں رہ گئی
بھارت چھوڑنے کا حکم ملنے کے بعد سیما حیدر کے انتہا پسند مودی اور یوگی کے ترلے
ماں سے جدا ہوکر معزور بیٹے آیان اور اس کے دیگر چھوٹے بھائی بہنوں کا ماں کی جدائی میں رورو کر برا حال ہے۔
بھارت کی جاہریت اور ظلم معذور آیان اور کے اہل خانہُ کے ساتھ ہونے والے واقع کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بچوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ جل ان کی ماں کو ان سے ملوایا جائے۔