خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بیگو خیل میں رات گئے دہشتگردوں اور امن کمیٹی کے اراکین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جھڑپ کے دوران دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ امن کمیٹی کے اراکین نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ واقعے کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ گندم کے دو ڈھیروں پر لگنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔