شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کے باعث گرمی کا احساس 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔
ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر برقرار، 30 اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔
ملک بھر میں گرمی کی لہر، لاڑکانہ، دادو اور تربت میں پارہ 51 ڈگری کو چھو گیا
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔