بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطلی پر فنانشل ٹائمز کی تنقید، علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آ گئی، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، علاقائی سلامتی کوسنگین خطرہ ہے۔ بھارت کا موقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ معروف عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس فیصلے کو علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت کے لیے بھی آبی سیکیورٹی کے بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ معاہدہ تین جنگوں کے باوجود قائم رہا، لیکن موجودہ سیاسی کشیدگی، ماحولیاتی تبدیلی، اور آبادی میں اضافہ اس معاہدے کی افادیت اور بقا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو بھارت کے اقدامات سے خطرہ لاحق ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، بھارت اور پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

فنانشل ٹائمزکے مطابق ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت کا موقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے واضح کیا کہ بھارت کے اقدامات اس کی اپنی آبی سلامتی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں کیونکہ بھارت بھی کچھ اہم دریاؤں کے سلسلے میں چین، نیپال اور بھوٹان جیسے بالائی ممالک پر انحصار کرتا ہے۔

ماضی کے تمام تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان ایک مستحکم پل رہا ہے، اور اس کی معطلی نہ صرف ماحولیاتی اور اقتصادی خطرات کو بڑھا سکتی ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

Similar Posts