پاکستان سے 393 عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ کے پرنس محمد عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج عبد اوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

آج پاکستان سے 4 پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی، اس کے بعد عازمین حج کی پروازیں جدہ آئیں گی

سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان

نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فضائی آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ائر لائن کے علاؤہ نجی ائر لائنز بھی حصہ لیں گی۔

قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی تھی۔

دوسری جانب 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کا مسئلہ ہنوز تعطل کا شکار ہے اور ان کے اس سال حج سے محروم رہنےکا اندیشہ ہے۔

Similar Posts