اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ سے رابطہ ، بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیرخارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان ہر صورت قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

اسحاق ڈار کا قطری وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

وزیرخارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا

اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کے فروغ بارے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ نائب وزیراعظم نے اپنے قومی مفادات کے تحفط کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو نے بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے صورتحال کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے بعد دو طرفہ تعلقات میں شاندار رفتار کو بھی سراہا۔

Similar Posts