پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے ثبوت سامنے لانے پر بھارت میں مودی سرکار پر تنقید

0 minutes, 0 seconds Read

پاک فوج کی طرف سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت میڈیا پر لانے کے بعد بھارت میں مودی سرکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بھارتی شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ پہلگام حملے کے ثبوت مودی سرکار نے کیوں نہ دیے؟

سمامی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو پہلے بول گیا اسی کی سنی گئی، اب مودی صرف شور مچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے ثبوت میڈیا کے سامنے لائے۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیے

انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو آپریٹ کرتا ہے، 25 اپریل کو بھارتی تربیت یافتہ ایک دہشت گرد جہلم بس اڈے سے پکڑا گیا، گرفتار شخص مجید کے گھر سے بھارتی ڈرون اور ڈھائی کلو بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ 10 لاکھ روپے کیش بھی ملے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار شخص کے موبائل فون سے بھارت میں ہونے والی گفتگو پکڑی گئی، ہمارے پاس بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت دیگر سہولت کاری بھی فراہم کرتا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کے آفیسر کی دہشت گرد سے ہونے والی گفتگو بھی سنائی جس میں وہ پاکستان میں موجود دہشت گرد کو ہدایات دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی لاشیں چاہیے، ایسی کارروائی کرو کہ میڈیا پر رپورٹ ہو اور نظر آئے۔

Similar Posts