امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف پالیسی مضبوط امریکی معیشت کا باعث بنے گی اور امریکا چین کے ساتھ ایک منصفانہ ٹیرف معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ وہ حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہونے پر مشی گن میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کی حکومت نے صرف آغاز کیا ہے اور ان کا عزم ہے کہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنایا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا، جس سے نہ صرف عوام کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ معیشت بھی مزید مستحکم ہو گی۔
ٹیرف پر امریکا سے مذاکرات کرنے والے ممالک کو چین کی وارننگ
انہوں نے امریکی فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مضبوط فوج اور کم ٹیکس کا نظام چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی بجٹ کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملکی دفاع مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈ کو 21 جدید ایف-15 جیٹ طیارے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ امریکی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مشی گن بیس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
چین سے کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکہ کا ٹیرف میں نرمی پر غور شروع
سرحدی سیکیورٹی سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے ’گولڈن ڈوم‘ نصب کیا جائے گا جو ایک جدید حفاظتی نظام کا حصہ ہو گا۔