پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پھنسے 272 پاکستانیوں کو 3 سال قید یا 3 لاکھ (پاکستانی 9 لاکھ) روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ʼبھارت چھوڑوʼ کا نوٹس مودی سرکار نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد جاری کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ پاکستانی شہری جو بھارتی حکومت کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باجود بھارت نہ چھوڑ سکے انہیں گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بھارت اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق
رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے ویزے رکھنے والوں کے لیے ہندوستان سے نکلنے کی آخری تاریخ 26 اپریل تھی جبکہ میڈیکل ویزا رکھنے والوں کے لیے آخری تاریخ 29 اپریل تھی۔
ویزا کی 12اقسام جن کے حاملین کو اتوار تک بھارت چھوڑنا تھا جن میں ویزا آن ارائیول، بزنس، فلم، صحافی، ٹرانزٹ، کانفرنس، کوہ پیمائی، طالب علم، وزیٹر، گروپ ٹورسٹ، یاتری اور گروپ یاتری شامل تھے۔
بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرے، امریکی وزیر خارجہ کے دونوں ممالک سے رابطے
ایک اہلکار نے بتایا کہ 272 پاکستانی شہری جمعہ اور ہفتہ کے روز اٹاری-واہگہ بارڈر پوائنٹ کے ذریعے بھارت سے نکلے اور اتوار 27 اپریل 2025 کو چند سو مزید باہر نکلے جب پڑوسی ملک کے قلیل مدتی ویزا ہولڈرز کی 12 کیٹیگریز کی آخری تاریخ ختم ہوئی۔
گزشتہ 3 روز میں مجموعی طور پر 536 پاکستانی بھارت سے واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی واپس چلے گئے ہیں۔