پاکستانی ویٹرن ٹینس کھلاڑی نےاسرائیلی حریف کو شکست دے دی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے ویٹرن ٹینس کھلاڑی حمید الحق نے تھائی لینڈ کے شہر پتایہ میں ہونے والی آئی ٹی ایف سینئر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کھلاڑی زیولیون کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

حمید الحق نے یہ اعزاز سینئر کیٹیگری میں حاصل کیا، جہاں انہوں نے چھ چار، تین چھ اور دس دو کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ میچ سخت اور سنسنی خیز تھا لیکن فیصلہ کن سیٹ میں حمید الحق نے مکمل طور پر حاوی رہتے ہوئے اسرائیلی حریف کو بے بس کر دیا۔

یہ فتح نہ صرف پاکستانی ٹینس کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ویٹرن ایتھلیٹس کی مسلسل محنت اور عزم کا ثبوت بھی ہے۔

حمید الحق کی اس کامیابی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن اور کھیلوں کے شائقین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Similar Posts