پاک بھارت ایٹمی جنگ 99 فیصد انسانوں کو تباہ کرسکتی ہے

0 minutes, 0 seconds Read

ایک غیر ملکی پروفیسر نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ دنیا کے 99 فیصد انسانوں کو ختم کر سکتی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی تقریباً 99 فیصد آبادی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ایٹمی ممالک نے عارضی طور پر اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں، ساتھ ہی اہم ترین معاہدوں کو معطل کرنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔

بھارت نے ممکنہ طور پر محدود فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے بھرپور جواب دے گا۔ دونوں ممالک نے سالوں میں ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ کیا ہے تاہم اصل مقصد جنگ روکنا ہے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سرپرستی، ثبوت بے نقاب

لیکن اگر یہ تنازعہ ایک مکمل ایٹمی جنگ میں بدل جائے، تو ایک نامعلوم پروفیسر نے ایک سائنسی ماڈل تیار کیا ہے تاکہ دکھایا جا سکے کہ ایسا ہونے پر کیا ہوگا۔

جدید میزائل سسٹمز اور لڑاکا طیاروں سے لیس یہ ممالک ایک دوسرے کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

انہوں نے ایک روسی ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ سے 47 میگا ٹن کاربن نکل سکتا ہے۔ یہ کاربن براہ راست ایٹمی دھماکوں سے نہیں بلکہ دھماکوں کی وجہ سے شہروں میں لگنے والی زبردست آگ سے آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑی آگ کی طرح اگر ایک آتشزدگی ہوا میں حرارت پیدا کرے اور دھواں اوپر اٹھے، تو یہ ہوا میں سرد ہوا کو کھینچتا ہے، جس سے طوفانی ہوائیں بنتی ہیں جو شعلوں کو بھڑکاتی ہیں، اور چیزوں کو جلا کر راکھ کردیتی ہیں، شیشے اور دھاتوں کو پگھلا دیتی ہیں۔

بھارت کی خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش

پروفیسر نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ سے 5 ارب سے زائد افراد بھوک سے مر جائیں گے، جن میں تقریباً 99 فیصد امریکی، روسی، یورپی اور چینی شامل ہوں گے۔“

پروفیسر کے مطابق ہمیں نہیں معلوم کہ ایٹمی جنگ میں کتنے لوگ بچیں گے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر یہ اتنی ہی تباہ کن ہوئی جتنی کہ بہت سے سائنسی ماہرین سمجھتے ہیں۔

یہ معاملہ دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے، جس میں دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال عالمی سطح پر ایک تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

پہلگام ڈرامے کے بعد بھارتی عسکری قیادت بکھرنے لگی، ایئر مارشل ایس پی دھارکر برطرف

پروفیسر نے خبردار کیا کہ بھارت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار برفانی دور جیسے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ صرف بھارت اور پاکستان کا مسئلہ نہیں، بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

Similar Posts