رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے قانون کے شکنجے میں

0 minutes, 0 seconds Read

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اوراداکارہ رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا، جو حالیہ دنوں اپنی نئی فلم کنگڈم کے حوالے سے سرخیوں میں تھے، اب ایک قانونی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وجے کے خلاف ایک مقامی وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کروائی ہے۔

بھارتی گلوکارہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلے پر پھٹ پڑیں

شکایت کا مرکز اداکار کا وہ متنازع بیان ہے جو انہوں نے فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیا تھا۔

بیان میں، وجے دیورکونڈا نے بھارت کی موجودہ سماجی اور سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی مسائل سے کرتے ہوئے معذرت خواہی کا عندیہ دیا تھا۔

”گھر میں مجھے کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، میں مذاق بن چکا ہوں“ شاہ رخ خان

ان کے اس تبصرے کو آدیواسی برادری نے انتہائی توہین آمیز اور حساس جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا ہے، جس پر نہ صرف عوامی سطح پر غم و غصہ دیکھنے میں آیا بلکہ برادری نے اداکار سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال وجے دیورکونڈا کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ وجے دیورکونڈا اپنی فلمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اداکارہ راشمیکا مندنا کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کے باعث بھی سوشل میڈیا پر مستقل زیر بحث رہتے ہیں۔

Similar Posts