پاکستان اور بھارت کی جانب سے شہریوں کی واپسی کیلیے واہگہ بارڈر پر نرمی

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود انسانی ہمدردی کے تحت ہاک بھارت بارڈرز کھول دیے گئے، بھارت سے 20 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے ملک کے شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر پر نرمی کر دی۔

ذرائع کے مطابق دونوں بارڈرز سے شہریوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارت سے 20 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان

قبل ازیں پاکستان نے بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے بھارتی علاقے اٹاری میں پھنسنے کے معاملے پر پاکستان نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

پاک بھارت کشیدگی: علاج کیلئے بھارت جانے والے ذہنی معذور بچے کو اٹاری بارڈر پر روک لیا گیا

پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی وطن واپسی، واہگہ اور اٹاری بارڈر بند

بھارت سے ملک بدری کے دوران 69 سالہ پاکستانی دل کے دورے سے جاں بحق

شفقت علی خان نے بتایا کہ واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا، ہم اپنے شہریوں کو لینے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

Similar Posts