پاک فوج دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے جنگی مشقوں کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور سازوسامان کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت نمایاں طور پر نظر آ رہی ہے، جو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ان جنگی مشقوں کا بنیادی مقصد دشمن کی ممکنہ جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں جواب دینا ہے۔