گلگت بلتستان میں چارنایاب برفانی تیندوے ایک ساتھ، ویڈیو جاری

0 minutes, 0 seconds Read

گلگت بلتستان میں چار برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی، محکمہ وائلڈ لائف نے ویڈیو جاری کر دی۔

گلگت بلتستان میں نایاب چار برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی کی خبر سامنے آئی ہے، جس سے علاقے کی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔

وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے برفانی تیندووں کی شاندار تصویر حاصل کی، جسے محکمہ وائلڈ لائف نے جاری کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے ایک قدرتی ماحول کے محافظ سمجھے جاتے ہیں اور ان کی موجودگی اس علاقے کے ماحولیاتی توازن کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نایاب جانوروں کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کی جائے تاکہ ان کی نسل کو خطرات سے بچایا جا سکے۔

Similar Posts