کسی بھی جارحیت کیخلاف چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

0 minutes, 0 seconds Read

چین نے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔

بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر چین کا پاکستانی مؤقف کی حمایت میں بڑا بیان آ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام آپریشن پرشفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، چینی سفیر نے پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔ کسی بھی جارحیت کے خلاف چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

ڈاکٹروکٹر گاؤ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر سطح پر پرعزم ہے۔

دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ پہلگام فالس فلیگ پر تحقیقات ضروری ہیں، دیگر ممالک بھی بھارت سے الزام تراشی کی بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے۔

Similar Posts