غزہ میں جنگ کے دوران اس ہفتے کے آغاز میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب اسرائیلی فوج کا ایک سپاہی غزہ کے علاقے میں 40 منٹ تک اکیلا چھوڑ دیا گیا، اپنی اس لاپروائی کو صیہونی فوج نے ”سنگین واقعہ“ قرار دیا ہے۔
منگل کے روز، اسرائیلی فوج کی ایلیٹ ”یحالوم“ کامبیٹ انجینئرنگ یونٹ نے رفاح اور خان یونس کے درمیان مورگ کوریڈور کے علاقے میں ایک آپریشن مکمل کیا اور اس کے بعد غزہ سے واپس اسرائیل کی طرف روانہ ہوئی۔ تاہم، فوج نے بتایا کہ ان کی واپسی کے دوران ایک سپاہی غزہ میں اکیلا رہ گیا، جسے تقریباً 40 منٹ تک وہاں چھوڑ دیا گیا۔
غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری جہاز پر ڈرون سے بمباری
اس سپاہی نے جب خود کو اکیلا محسوس کیا، تو وہ چلتے ہوئے گولانی بریگیڈ کے فوجیوں کے پاس پہنچا اور اپنی جان بچانے کے لیے ”آئی ڈی ایف، آئی ڈی ایف“ پکار رہا تھا تاکہ اسے نشانہ نہ بنایا جائے۔
فوج نے اس واقعے کو ”سنگین“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سے اہم اسباق حاصل کیے جائیں گے۔
اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ
اس واقعے کے بعد فوجی حکام کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کہ ایسا کیسے ہوا اور اس کی روک تھام کیسے کی جا سکتی ہے۔