عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی واپس بھیج دیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج بھی بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، نورین خان اور عظمیٰ خان کو پہلے جیل حکام کی جانب سے اندر جانے کی اجازت دی گئی لیکن پھر یہ کہہ کر گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا کہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں نورین خان، عظمی خان اور کزن قاسم خان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ ہمیں جیل حکام نے جیل کے داخلی دروازے پر 2 گھنٹے تک بٹھائے رکھا اور پھر کہاکہ ملاقات کا وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔

عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے داخلی دروازے پر انتظار کروایا۔ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ملاقات کرائیں گے، یقین دہانی کے باوجود کہا گیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، آج ہم 2 بہنوں کی ملاقات پر رضامند ہوگئے تھے، انتظار کروانے کا مقصد ملاقات نہیں کرانا تھا۔

ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان

امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ

قاسم خان نے کہا کہ 2 ایس ایچ اوز نے کہا آپ کی ملاقات کرادی جائے گی، 2 گھنٹے بعد کہا گیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیل حکام نے علیمہ خان کو نظر انداز کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جس پر علیمہ خان نے کہا تھا کہ چلو اچھا ہے دو کو تو ملاقات کی اجازت مل گئی، جو پیغام آنا ہوگا آجائے گا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ایک بیان میں کہا کہ آج عمران خان سے وکلا اور خاندان کی ملاقات کا دن ہے، مجھے ایک بار پھر اڈیالہ جیل سے دو میل دور پولیس نے روک لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے ساتھ اس بھونڈے مذاق کے مرتکب آئین و قانون کے منحرف ہیں، عدالتیں کب تک اپنی توہین پر خاموش رہیں گی؟

Similar Posts