نصر‌ت فتح علی خان کا مشہور گانا ”ساہنوں اک پل چین نہ آوے“ عاطف اسلم کی آواز میں وائرل

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی موسیقی کی دنیا میں ایک شاندار لمحہ اس وقت سامنے آیا جب موجودہ دور کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور ہر دور کے بے مثال قوال نصرت فتح علی خان ایک ہی گیت میں مدھم ہوتے نظر آئے۔

یہ خواب جیسا اشتراک ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے نئے سیزن میں ممکن ہوا، جس کے پروڈیوسر مشہور ہدایتکار بلال لاشاری ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا پاک بھارت تعلقات پر سوال کا جواب دینے سے گریز

عاطف اسلم نے نصر‌ت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مشہور گانے ”ساہنوں اک پل چین نہ آوے“ کا نیا ورژن گایا ہے۔

اس گانےس میں نصرت صاحب کی اصل آواز کو جدید انداز میں شامل کیا گیا ہے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نصرت صاحب کی اصل آواز کو جدید انداز میں شامل کیا گیا ہے، جو سامعین کے لیے ایک جذباتی اور روح پرور تجربہ بن گئی ہے۔

اسماء عباس ، زارا نور سے کیوں دور رہنا چاہتی ہیں؟ وجہ بتادی

عاطف اسلم کی آواز اور گانے کی ادائیگی نے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے، جبکہ بلال لاشاری نے ویژول ایفیکٹس کے ذریعے ویڈیو کو عالمی معیار کا روپ دیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

”نصرت صاحب کو لائیو سننے کا خواب تھا، مگر اب دو لیجنڈز کو ایک ساتھ سن رہے ہیں۔“

ایک اور صارف نے بلال لاشاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا،

”ویڈیو اور وی ایف ایکس بہترین ہیں، واقعی دل موہ لینے والے۔“

ایک اور مداح نے کہا،

”یہی ہوتا ہے جب تین فن کے ماہر اکٹھے ہوتے ہیں!“

یہ اشتراک صرف ایک خراجِ تحسین نہیں بلکہ پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے، جس نے ماضی اور حال کو ایک ساتھ جوڑ دیا ہے۔

Similar Posts