کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے سترا سالہ نوجوان ثاقب کی ہلاکت اور کزن کے زخمی ہونے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کورنگی میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے سترا سالہ نوجوان ثاقب کی ہلاکت اور کزن کے زخمی ہونے کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں زخمی نوجوان مغروب احتشام کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے دفعات شامل ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق گھر کا دروازہ کھول کر باہر آیا تو دیکھا موٹرسائیکل پر سوار دو ملزموں نے کزن ثاقب سے موبائل فون چھینا اور کزن ثاقب کے مزاحمت کرنے اورمیرے شور شرابہ کرنے پر ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی۔
کورنگی میں ڈکیتی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ ادا
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ اورزخمی نوجوان احتشام نے بتایا کہ دونوں ملزم 70 سی سی موٹرسائیکل پر سوار تھے اور سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھے، ڈاکؤوں کی فائرنگ سے دو گولیاں لگنے سے کزن ثاقب جاں بحق اور میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
یاد رہے کہ کورنگی میں گزشتہ رات لائٹ نہ ہونے کی وجہ ثاقب اپنے کزن احتشام کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ ڈاکوئوں نے موبائل چھیننے کے بعد فائرنگ کردی۔ مقتول کے کزن نے شور مچایا تو ڈاکوئوں نے اسے بھی پیر پر گولی ماردی جبکہ 17 سالہ ثاقب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔