ہم آزادی صحافت پرصرف یقین نہیں ایمان رکھتے ہیں، رانا ثناءاللہ

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہم آزادی صحافت پر صرف یقین نہیں ایمان رکھتے ہیں، صحافت آزاد ہوگی تو جمہوریت ہوگی۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثناءاللہ فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ ایک جماعت کا کلچرہی بدتمیزی اوراوئے اوئے ہے، ان کی تربیت ہی مخالف کوچورکہنےاورگالیاں دینا ہے۔ گالم گلوچ بریگیڈ کی وجہ سےکچھ قوانین میں ترمیم کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں ملک و اداروں کو بدنام کررہے تھے، ان کی وجہ سے قانون بنا اورصحافی بھائیوں کوشکایت ہوئی، مانتا ہوں کہ قانون کاغلط استعمال بھی ہوتا ہے، ہم پیکاایکٹ میں ضروری ترمیم کیلئےتیارہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کچھ بدبخت لوگوں نےلوگوں کی عزت محفوظ نہیں رہنےدی، کسی کی بہن بیٹی، لیڈرکی فیملی بھی محفوظ نہیں رہی۔

عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ بھارت نےجھوٹا آپریشن کےسخت اقدامات اٹھائے، بھارت نے بچوں کوعلاج بھی نہیں ہونےدیا، واپس بھیج دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی دھمکیوں پرہم نےبھی اقدامات اٹھائے، ہم نے ایک ذمہ دارملک ہونےکا ثبوت دیا، ہم نےغیرجانبدارتحقیقات کابھی مطالبہ کیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ بھارت واقعہ کی آڑمیں کشمیرمیں مظالم کرناچاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

حکومت، اختر مینگل سے ضرور رابطہ کرے گی، رانا ثناء اللہ

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گالم گلوچ بریگیڈ نے4 سال میں ملک کوڈبودیا تھا، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی معیشت پرتوجہ دی، ہم نے پاکستان کوخوشحالی کی جانب گامزن کردیا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مودی ہماری ترقی کےسفرکوروکنا چاہتا ہے، مودی نےآئی ایم ایف سےپروگرام ختم کرنےکا کہا ہے، مودی اورگالم گلوچ بریگیڈ کےعزائم ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی دیکھ لیں آج ابدالی میزائل کاکامیاب تجربہ ہوا ہے، ابدالی میزائل میں ایٹمی ہتھیارلےجانےکی صلاحیت موجود ہے، ہم نےتجربہ صرف آپ کو بتانےکیلئےکیا ہے، ہماری میزائل کی صلاحیت کئی ممالک سے زیادہ ہے۔

Similar Posts