حریت رہنما کی اہلیہ مشعال نے کہا ہے مودی نے تمام حدیں پارکرلیں ہیں، جعفرایکسپریس جیسا ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔
حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حالات بہت تشویشناک ہیں، کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، فوری پابندی لگانی چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ نہتےکشمیریوں کےہرگھرسے روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں، حریت قیادت کوزبردستی اورغیرقانونی طریقے سے جیلوں میں ڈالاجارہا ہے، مودی سرکارمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی داستانیں رقم کررہی ہے۔
حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ مودی جیسے فاشسٹ ذہن کی جانب سے کوئی بھی مس ایڈونچر ہوسکتا ہے، جعفر ایکسپریس حملےجیساایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔
کشمیری نڈر قوم ہے کبھی نہیں جھکیں گے، مشعال ملک
مشعال ملک نے بھارت سے اپنے شوہر کے ساتھ ملاقات کرانے کا مطالبہ کردیا
ان کا کہنا تھا کہ مودی نےتمام حدیں پار کرلی ہیں، بھارت کی جانب سےآبی جارحیت غیرقانونی ہے، آزاد کشمیر کو وار کونسل قرار دیا جائے۔
کشمیری رہنما نے کہا کہ بھارت کی جعلی آپریشن کی ذمہ داری پاکستان پرڈالنےکی کوششیں ناکام ہوگئی، عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی جا رہی ہے، کشمیری قوم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، بنگلہ دیش نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔