لندن پولیس نے دہشتگردی کے منصوبہ میں 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں سے 4 ایرانی شہری ہیں، جبکہ پانچویں ملزم کی شہریت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر ”دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری“ کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اس وقت زیر حراست ہیں، جبکہ ایک شخص کی شہریت اب تک تصدیقی عمل میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا لندن میں اہم عمارت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔
جنوبی سوڈان کے قصبے پر بمباری سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی
میٹروپولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ کے سربراہ ڈومینک مرفی نے کہا کہ تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ہم متاثرہ مقام کے رہائیشوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ انہیں آنے والی اپڈیٹ فراہم کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور ہم مختلف امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ مقصد اور عوام کے لیے لاحق کسی خطرے کا تعین کیا جا سکے۔
بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کی تلاش میں گریٹر مانچسٹر، لندن اور سوئیڈن میں چھاپے مارے گئے، اور مزید تفتیش جاری ہے، اس کے علاوہ لندن پولیس نے مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کردیا۔