ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں مسافر افراد بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔
طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ویلارڈے کے مطابق طیارہ اچانک نیچے آنے لگا اور مجھے اسے ایک دلدلی علاقے میں اتارنا پڑا، جو ایک جھیل کے قریب تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے ارد گرد مگرمچھ تھے جو ہم سے صرف تین میٹر کے فاصلے پر آ گئے تھے۔ٓ
پائلٹ کا کہنا تھا کہ طیارے سے لیک ہوتا ہوا پیٹرول ممکنہ طور پر ان شکاریوں کو قریب آنے سے روک رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے پانی میں ایک اژدھا (anaconda) بھی دیکھا۔