لاہور میں مرکزی کسان لیگ کے زیر اہتمام بھارتی ابی جارحیت کے خلاف مرکزی کسان لیگ کا ”کسان مارچ“ شرکا کی بھارتی ابی جاہریت کے خلاف شدید نعرے بازی، مظاہرین کہتے ہیں پانی کو بچانے کے لئے پاکستا ن کا ہر کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.
کسانوں نے کہا کہ پانی کو بچانے کے لئے پاکستا ن کا ہر کسان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، بھارت انسانیت دشمنی پر اتر آیا ہے۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو پاکستان کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی، بھارتی مذموم سازشوں کیخلاف کسان متحد و بیدار ہیں۔ پاکستانی زمینوں کو بنجر کرنے کی مودی سرکار کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ کسان مارچ یہ بات ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا کسان جاگ رہا ہے اور وطن کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کسانوں کے مسائل سنیں، مودی نے پاکستان پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
خالد مسعود سندھو نے کہا مودی تم جانتے ہو کہ پاکستان کیا ہے، پانی بند کرنے کی کوشش کی ہم اس کا سانس بند کر دیں گے، بھارت میں رہنے والی اقلیتیں مشکل کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج ملکی حفاظت کے لیے تیار ہیں ویسے ہی کسان بھی تیار ہیں تم نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی آج تم تنہا ہو چکے ہو۔