سلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج شام سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا زور مزید بڑھ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں بادل برس پڑے، شدید بارش سے موسم تو خوشگوار ہوگیا مگر خطرات بھی منڈلانے لگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے۔
نئے سسٹم کے باعث آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، اسی دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد اور بلوچستان علاقے کے ژوب، لسبیلہ، خضدار، میں بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آندھی اور جھکڑ کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔