محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آسمان صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے، جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہ سکتی ہے۔ نمی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 روز شدید گرمی کی لہر رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے تقریباً 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم رہے گا اور شام کو بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ بلوچستان میں شدید گرمی کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔
شام کے وقت راولپنڈی، مری اور گلیات میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔