بنگلہ دیش میں ’سلطنتِ بنگلہ‘ کا نیا نقشہ جاری، بھارت اور میانمار کے کئی علاقے شامل

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’سلطنتِ بنگلہ‘ نام سے مشہور ترکی کی حمایت یافتہ ایک تنظیم ڈھاکہ میں سرگرم ہو گئی ہے جس نے ایک نقشہ جاری کیا ہے، اس نقشے میں ”مکمل بنگلہ دیش“ دکھایا گیا ہے، جس میں میانمار کی آرکان ریاست، بھارت کی بہار، جھارکھنڈ، اوڑیسہ اور پورا شمال مشرقی علاقہ شامل ہیں۔ یہ نقشہ ڈھاکہ کی جامعات میں بھی دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری یونس حکومت کے حامیوں نے پہلے بھی بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کو بنگلہ دیش میں شامل کرنے کی بات کی تھی۔

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی ولاگر کے والد کا بیان آگیا

گزشتہ سال ڈھاکہ میں محمد یونس کی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ترکی نے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کو عسکری سازوسامان فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے اور ترک این جی اوز جو ترکی کی حکمران جماعت ”اے کے پی کے“ ساتھ وابستہ ہیں، وہاں سرگرم ہو چکی ہیں۔ پاکستان نے بھی ترکی اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

مودی کی عالمی سفارت کاری بری طرح ناکام، پھیلائی گئی جھوٹی خبریں بھی کام نہ آئیں: عالمی میڈیا

بھارت کے ماہرین ترک امور کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں مسلم برادر ہوڈ کے اثر و رسوخ اور ترک این جی اوز کے کردار پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ اس سے بھارت کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Similar Posts