بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی جارہی ہے، پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب، دشمن کے مورچے تباہ
بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، کنٹرول لائن پر 2 مبینہ دراندازوں کی ہلاکت کا دعویٰ بے بنیاد نکلا
سیکورٹی ذرائع کا کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔