یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ

0 minutes, 0 seconds Read

یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کیا گیا ہے، تاہم اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل مار گرانے میں ناکام رہا، جس کا اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل اسرائیل کے گوریان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں گرا جس کے نتیجے میں حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ایک سڑک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے فوری بعد پروازوں کو معطل اور ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا جو ایک گھنٹے تک بند رہا۔

حوثیوں کے عسکری ترجمان نے ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ گوریان ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، 40 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے اور چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 40 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، خیموں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کے علاقے المواسی میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید ہوئے۔ 18 مارچ سے اب تک 2 ہزار 436 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

رافیل جنگی طیارے خرید لیے جو ایئر بیس میں لیموں مرچ لٹکائے کھڑے ہیں، کانگریس رہنما

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شہدا کی مجموعی تعداد تعداد 52 ہزار 535 ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے مسلسل ناکہ بندی کے باعث غزہ میں غذائی بحران مزید شدید ہوگیا۔ فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔

Similar Posts