عالمی شہرت یافتہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹر نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرجیوار گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے دو شہریوں کے اہلخانہ اور عینی شاہدین سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے بھارتی فوج کی جانب سے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کے شہری محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو مبینہ جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے کے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر سی این این کی ٹیم نے دونوں شہداء کے لواحقین کے انٹرویوز کیے جنہوں نے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ
عینی شاہدین نے سی این این کو بتایا کہ بھارتی فوج نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ سی این این ٹیم کو بھارتی فورسز کے ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد بھی فراہم کیے گئے۔
شہداء کے اہلخانہ نے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کا سلسلہ رکنا چاہیے اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔
پاکستان فوج کا لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے جعلی انکاؤنٹرز اب عالمی سطح پر ایک سنجیدہ مسئلہ بنتے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور خطے میں کشیدگی کو بڑھانا ہے۔