پاکستان اسٹاک ایکسچینج : انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومتی پالیسیوں میں بہتری اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت توقعات سرمایہ کاری کے رجحان کو تقویت دے رہی ہیں۔

مارکیٹ میں تیزی سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا بلکہ کاروباری حلقوں میں بھی امید کی فضا پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید استحکام دیکھنے کو ملے گا۔

Similar Posts