ترک دلہن نے شادی پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا فلسطینیوں کو عطیہ کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

ترک دلہن نے اپنے خوبصورت عمل سے ایک شاندار مثال قائم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ سے تعلق رکھنے والی نئی نویلی دلہن نے اپنی شادی پر ملنے والے ایک کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے عطیہ کردیے۔

ترک دلہن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شادی کی ابتدا نیکی سے کرنا چاہتی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ مظلوم فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے۔

دلہن نے اُمید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبہ ہمدردی بنے گا، خاص طور پر ان حالات میں جب اسرائیلی بربریت کے باعث فلسطینی عوام کا جینا محال ہے۔

دوسری جانب غزہ کے نہتے باسیوں پر اسرائیلی یلغار جاری ہے، کل سے اب تک حملوں میں 54 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اکتوبر 2023 سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 52 ہزار 566 ہوچکی ہے، جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 610 فلسطینی زخمی ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج ن ےمقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے خیلات الدبا میں فلسطینیوں کے مکانات ڈھا دیے ہیں، اور ساتھ ہی انہیں علاقے سے بے دخل کردیا ہے،مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں فرقہا میں یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینی کسان کو گھیر لیا،ٹریکٹر پر ڈنڈے برسائے گئے۔

Similar Posts