بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے اس معاملے کی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص نے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصویر کی حقیقت نے تہلکہ مچا دیا
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محمد شامی کو دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی پولیس کی جانب سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹر محمد شامی خودکشی کرنے پر مجبور؟
واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزز حیدرآباد سے کھیل رہے ہیں۔