پاکستان اور امریکا کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا جبکہ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دے دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزارت تجارت کے مطابق امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی عندیہ دیا۔
اعلیٰ حکام سے ملاقات میں تجارتی خسارے اور منڈی تک رسائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔
یو ایس پاکستان بزنس کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں کاروباری مواقع حوصلہ افزا ہیں، ملاقات میں امریکی وفد نے کاروباری ماحول میں بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران چارلس فری مین نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے جبکہ وزیر تجارت جام کمال نے امریکی بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان میں تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔
وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری پر غور کیا جبکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل رابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔