پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان، تعلیمی ادارے بند

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔

تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

پنجاب پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھی ہائی الرٹ پر رکھے گئے ہیں، اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Similar Posts