پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان ہوا۔
اس کے بعد بدھ کی صبح بھارتی فوج نےچورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔