طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس، رسوائی کے ساتھ معیشت کو شدید جھٹکا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے ہاتھوں اپنے جہاز گروانے کے بعد بھارت کی معیشت بھی نوز ڈائیو پر آگئی ہے۔ بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہو گیا۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر نے کہا کہ مارکیٹ میں ”احتیاط اور خوف“ کی فضا ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو بھارتی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’صورتحال کے پیش نظر سب کی نظریں خبروں پر مرکوز ہیں۔‘

پروازیں منسوخ یا موڑ دی گئیں، بھارت اور پاکستان کشیدگی پر ایئرلائنز کا ردعمل

اس حوالے سے بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے ممکنہ اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑی مالیاتی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی رہی تو بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے۔

اے این زی بینک کے ایف ایکس ماہر دھیرج نم نے کہا کہ ریزرو بینک کو آج ”جارحانہ انداز میں مداخلت“ کرنی پڑے گی تاکہ روپیہ کی گراوٹ پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کے خلاف جارحیت کو مالیاتی خطرہ نہیں سمجھا، مگر اب وہ خود اسی جنگی حکمت عملی کے بوجھ تلے دبنے لگا ہے۔

بھارتی صحافی نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بھاری نقصان کی تصدیق کردی

بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر کچھ مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا اور ایل او سی پر چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں۔

Similar Posts