برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کی اُردو ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ میں کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی جانب سے ایک مبینہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مبینہ بیان میں کہا گیا ہے بہاولپور کی جامع مسجد سبحان اللہ پر ہونے والے بھارتی حملے میں شہید ہوئے 14 افراد کا تعلق ان کے قریبی خاندان سے تھا۔
بھارتی حملوں میں نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کو نقصان، 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
بدھ کو جاری کیے گئے اس مبینہ بیان میں مولانا مسعود اظہر نے دعویٰ کیا کہ مرنے والوں میں ان کی بڑی بہن اور ان کے شوہر، ان کے بھانجے اور بھانجی، اور خاندان کے پانچ معصوم بچے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ان کے تین قریبی ساتھی بھی حملے کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک ساتھی کی والدہ بھی شامل ہیں۔
مذکورہ حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو کیا گیا، جہاں بھارتی فوج نے بہاولپور میں واقع جامع مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا۔
بی بی سی کے مطابق یہ مسجد مولانا مسعود اظہر کے خاندانی محلے میں واقع ہے۔
برطانوی خبر رساں اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
بی بی سی کے مطابق مبینہ بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ’اس ظلم نے سارے ضابطے توڑ دیے، اب کوئی رحم کی امید نہ رکھے۔’