بھارتی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا

0 minutes, 0 seconds Read

بہاولپور، شیخوپورہ اور مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ جنازے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ علاقے میں فضا سوگوار رہی۔

بھارتی حملوں میں نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کو نقصان، 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کی اور بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے چھ مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں مجموعی طور پر 26 افراد شہید اور 46 شہری زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد ”سبحان اللہ“ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 13 افراد شہید ہوئے جن میں 2 تین سالہ بچیاں، 7 خواتین اور 4 مرد شامل تھے، جبکہ 9 خواتین سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔مظفرآباد کے قریب مسجد ”بلال“ پر حملے میں 3 شہری شہید اور ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، مسلح افواج کو بھارتی کارروائی کے جواب کا باضابطہ اختیار دے دیا گیا

کوٹلی میں مسجد ”عباس“ کو نشانہ بنایا گیا جہاں 16 سالہ بچی اور 18 سالہ نوجوان شہید جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئیں،مریدکے میں مسجد ”ام القریٰ“ پر حملے میں 3 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔

Similar Posts