بھارت میں مقیم گلوکار عدنان سمیع خان نےایک بار پھر بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑایا۔
7 مئی کی صبح بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں کیے گئے حملوں میں عام شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا گیا۔
’مرنے میں دو گھنٹے رہ گئے، حیا کریں‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر پر پھٹ پڑیں
اس بزدلانہ کارروائی کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے کئی جنگی طیارے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق بھارت نے اس نقصان کے بعد پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید پرچم لہرا دیا۔
اسی دوران عدنان سمیع نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس کیں جنہیں پاکستانی عوام نے نہ صرف ناپسند کیا بلکہ شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ”جے ہند“ کا نعرہ لگاتے ہوئے ”آپریشن سندور“ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، جبکہ ایک اور پوسٹ میں مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں پاکستانی اینکرز کو بھارتی فوج کے سامنے بے بس دکھایا گیا تھا۔

عدنان سمیع کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر اس انداز میں طنز کرنے کو سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بہت سے صارفین نے ریمارکس دیے کہ عدنان کو بھارتی شہریت برقرار رکھنے کے لیے اس حد تک جانا پڑ رہا ہے۔ کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ کیا فنکار کو سیاسی تنازعات میں اس طرح مداخلت کرنی چاہیے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب عدنان سمیع خان نے اپنے تبصروں سے پاکستانیوں کو ناراض کیا ہو، لیکن اس بار ان کی پوسٹس ایسے وقت پر سامنے آئیں جب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔